اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیر مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دی تھی، جس کے ساتھ ہی کنگز پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

اس سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی بابراعظم کے سپرد تھی جبکہ گزشتہ دو سیزن عماد وسیم ٹیم کے کپتان تھے جن کی قیادت میں کنگز نے 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔اس سے قبل 2018 کے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز مسلسل 6 میچز میں ناکام ہوئی تھی۔