معروف بھارتی گلوکار بپی لہری چل بسے۔ بپی لہری اپنی منفرد موسیقی اور زیور پہننے کی وجہ سے مشہور تھے۔بھارت کے معروف موسیقار بپی لہری 69 سال کی عمر میں ممبئی کے ایک ہسپتال میں چل بسے۔ بپی لہری صحت کے مسائل کے باعث ایک ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
1980 اور 1990 کی دہائی میں بپی لہری بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معروف موسیقار رہے جنہوں نے فلموں میں ڈسکو متعارف کروایا۔ ان کی مشہور فلموں میں ڈسکو ڈانسر، ڈانس ڈانس، چلتے چلتے اور نمک حلال جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔انہوں نے اپنے کمپوز کردہ کئی گانے بھی گائے
ان کی شخصیت کی خاص پہچان ان کی سونے کی چین اور دھوپ والے چشمے تھے۔ بپی لہری کا اصل نام الوکیش تھا۔