تنقید کا اہم پہلو متبادل دینا ہوتا ہے، اپوزیشن کے پاس کو ئی جادو کا چراغ ہے تو بتائے فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے پرتنقید کے بجائے اپوزیشن متبادل بتائے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل60 سے95 ڈالرپرپہنچ جائے توحکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی جادو کا چراغ ہے توبتائے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جماعتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے