اسلام آباد پولیس میں "آنلائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم” کا اجراء کر دیا گیا،اب لائن شکایات مین 07 قسم کی سروسز متعارف کروائی گئی ہیں۔ ایف آئی آرکا اندراج ہو، ٹریفک سے متعلق شکایت، کسی پولیس آفیشل کیخلاف شکایت ہو یا تفتیش سے متعلق کوئی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔اب شہری تھانے جائے بغیر گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ای ٹیگ نمبر حاصل کریں۔شہری آن لائن شکایت درج کروائیں گے
تو انہیں وٹس ایپ اور میسیج کے ذریعے ای ٹیگ نمبر موصول ہوجائے گا۔آن لائن شکایت کے اندراج کے لئے اسلام آباد پولیس کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
اس کے علاوہ ڈائریکٹ لنککے ذریعے بھی شکایت کا اندراج باآسانی کرسکتے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن کا کہنا ہے کہ پولیس شہریوں کی سہولیات کے لئے جدت کی طرف گامزن ہے،