لاہور: پولیس نے معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کی اور 5 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے چھت پر کھیلتے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم مدعی مقدمہ کے گھر رنگ روغن کا کام کرنے آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی عیسی سکھیرا نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔