پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو کمر توڑدی،اشیاءے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

 

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کے  حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد بڑھ کر 18.09 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیٹرول،ڈیزل، لہسن، ٹماٹر، چکن اور گھی سمیت 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق لہسن 37 روپے 76 پیسے فی کلو، ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اور زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں گھی 3 روپے 83 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ مٹن، بیف، دال چنا، دال مسور، دودھ اور دہی بھی مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔پیاز 51 پیسے اور آلو 33 پیسے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 12 پیسے سستا ہوا جبکہ چینی کی قیمت میں 47 پیسے فی کلو کمی ہوئی۔

 

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے