دوبارہ میں حدیقہ کیانی ایک بیوہ (مہرالنساء) کاکرداراداکررہی ہیں، جو اپنے شوہر(نعمان اعجاز) کی موت کے بعد اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کے لیے آزاد ہے۔ ڈرامے کی کہانی مہرالنساء کی سیریل جدوجہد اوراس مخالفت کے گرد گھومتی ہے جس کا اسے اپنے خاندان اور معاشرے دونوں کی جانب سے سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ خود سے عمرمیں بڑے شوہرکے انتقال کے بعد خود کو دریافت کرتے ہوئے اپنی خواہشات کا تعاقب کرتی ہے اورمرحوم شوہرکی جانب سےعائدکی جانے والی تمام پابندیوں کا خاتمہ کردیتی ہے۔دوبارہ کو اپنی منفرد کہانی کی بدولت ناقدین اورسامعین کی طرف سے بیحد پذیرائی ملی ہے، اسکرین پربہت سے دقیانوسی تصورات کیخلاف کھڑے ہونے پرڈرامے کی تعریف کی جا رہی ہے جس میں خاص طور پر کم عمر مردوں سے شادی کرنے کا انتخاب کرنے والی خواتین کے بارے میں معاشرے کا ردعمل شامل ہے، حدیقہ کیانی اوربلال عباس دونوں ہی اپنی عمدہ پرفارمنس کے باعث سراہے جارہے ہیں۔اسی حوالے سے تازہ ترین پوسٹ میں حدیقہ کیانی نے ڈرامے کی ریٹنگ کے بعد ٹیلی ویژن اسکرین پرغیرروایتی کہانیاں دکھانے کی ضرورت پرزوردیا۔اداکارہ نےتصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ‘دوبارہ’ کی 8.8 ریٹنگ آنا اس کی بے حد مقبولیت ظاہرکرتا ہے، اگرچہ میں ریٹنگ پریقین نہیں رکھتی لیکن اس سے پتہ چلتاہے کہ ناظرین اسکرین پرغیرروایتی