گھر میں موجود افرادکو نشہ آور چائے پلاکر ملازمائیں کام دکھا گئیں

 

پولیس کےمطاابق  کراچی کے علاقے گلشن ا قبال بلاک 13 ڈی میں گھر میں کام کرنے  والی ماں بیٹی نے گھر میں چوری کی اور فرار ہوگئیں۔پولیس کا بتانا ہےکہ خواتین ملزمان نےگھر میں موجود افرادکو نشہ آور چائے پلاکر واردات کی۔پولیس کے مطابق واقعہ 19 فروری کو پیش آیا جس کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے  میں درج کرلیا گیا ہے، واردات میں  خواتین ملزمان 10 تولے سونے کی انگوٹھیاں، بالیاں، سونے کے 8  سیٹ،  12 چوڑیاں، سونے کی قیمتی 2 گھڑیاں اور  ہزاروں روپے کیش بھی لے گئیں۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے