نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے کیسز کی سماعت
کی۔سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوۓ۔سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے جواب جمع کرا دیا ۔درخواست گزار ملیکہ بخاری کے وکیل علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے
درخواست گزار ملیکہ بخاری اور عالیہ حمزہ نے الیکشن کمیشن سے مذید مہلت کی درخواست کی۔الیکشن کمیشن نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کیس کی سماعت نو مارچ تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی-درخواست گزار اظہر صدیق کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوۓ اور کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوۓ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار نا اہلی کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔
