کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ، آپریشن کے دوران 3 ٹرک سامان بحق سرکار ضبط کر لیا گیا آپریشن کا دوسرا مرحلہ تجاوزات مافیا کی مزاحمت کے باعث روک دیا گیا کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پولیس کی مزید نفری طلب کر لی لہتراڑ روڈ سے نیلور فیکٹری روڈ تک سینکڑوں تجاوزات مسمار کر دئیے ضلعی انتظامیہ و اسلام آباد پولیس بھی موقع پر موجود تھی اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں آج شیڈول آپریشن منسوخ ہو گئے سی ڈی اے کے مطابق لہتراڑ روڈ کو مکمل تجاوزات سے پاک کیا جائے گا، لہتراڑ روڈ کی کلیئرنس کے بعد دیگر مقامات پر آپریشن ہو گا
