وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے لیبیا کے پاکستان میں نائب سفیر عمر بی اے عبدالکریم کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے لیبیا کے پاکستان میں نائب سفیر عمر بی اے عبدالکریم کی ملاقات ،ملاقات میں پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر افسران بھی موجود تھے فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور لیبیا کے درمیان گزشتہ برسوں سے اچھے دوستانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،نائب سفیر لیبیانے کہا کہ  لیبیا کی حکومت کا مقصد دونوں ممالک بالخصوص تاجروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا ہے،ملاقات میں پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاوزیر خزانہ شوکت ترین نے کمپنی کی کارگردگی کو سراہاشوکت ترین کا دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاک لیبیا چیمبر آف کامرس  کے قیام پر زور دیاوزیر خزانہ شوکت ترین نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے