وزیراعظم عمران خان کا سنیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس جا اظہار کیا ہے عمران خان نے کہا اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں.
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک ایک سلجے ہوئے، زیرک اور دور اندیش سیاسی رہنما تھے،مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تا دیر پر نہیں ہو سکے گا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوارخاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی
