وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات کا دورانیہ بڑھا دیا گیا کھانا بھی ایک ساتھ کھایا جائے گا

وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدر ولادیمیر سے ون آن ون ملاقات طے ہے۔تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی روسی صدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر 3 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دوپہر کے کھانے پر بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک روس تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے