وزیراعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات  جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورگیس پائپ لائن، افغان صورتِ حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا تھا، ماسکو ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، روس کے نائب وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم نے دوسری عالمی جنگ کے روسی سپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے