’برطانیہ سب سے پہلے دفاع کیلیے یوکرین کو ہتھیار بھیجے گا‘

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ سب سے پہلے دفاع کے لیے یوکرین کو ہتھیار بھیجے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرین تنازع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ناصرف یوکرین بلکہ مغربی روایات پر حملہ کیا ہے، ہم یوکرین کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ورس جانسن نے کہا کہ خدشات درست ہوئے پیوٹن نے یورپ پر جنگ مسلط کردی، پیوٹن نے بغیر کسی جواز کے دوست ملک پر حملہ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ بےگناہ عوام پر میزائل اور بم گرائے جارہے ہیں، بری، بحری اور فضائی راستوں سے یوکرین پر حملہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کسی صورت ان آزادیوں کو سلب نہیں ہونے دے گی، اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس پر معاشی پابندیاں لگائیں گے، یوکرین کے وزیراعظم کو ٹیلی فون کرکے حمایت کا یقین دلایا ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے