وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ون آن ون ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،گیس پائپ لائن، افغان صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن میں ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹےکیا گیا تھا، ملاقات میں عمران خان کے اعزاز  میں روسی صدر  نے ورکنگ لنچ دیا ،گفتگو میں کئی ایم او یوز، اسلاموفوبیا اور ویزا ایشو بھی زیرِ بحث آئے۔

 وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنوبی ایشیا کے معاملے پر مقبوضہ کشمیرکی صورت حال اجاگر کی، وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر تنازع کے پرُامن حل  پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کےدرمیان تازہ صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ پاکستان کو امید ہےکہ سفارت کاری فوجی تنازع سے بچاسکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان اسٹریم گیس پائپ کی اہمیت کا اعادہ کیا اور توانائی سے متعلق منصوبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے روس کے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کو فلیگ شپ اقتصادی منصوبہ قرار دیا، وزیر اعظم نے خطے کے امن و استحکام کو لاحق خطرات کو بھی اجاگر کیا، اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے خطے میں توازن کے اقدامات پر بھی زور دیا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے