پنڈی ٹیسٹ کیسے کھلیں گے آسٹریلین ٹیم نےحکمت عملی تیار کرلی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع  ہوگا۔آسٹریلوی  میڈیا کا کہنا ہےکہ راولپنڈی میں اسپنرز کے لیے سازگار  پچ ہونے پر آسٹریلیا نے میچ کی حکمت  عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت آسٹریلیا دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز، آف اسپنر نیتھن لیون اور فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کیمیرون گرین پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے  جب کہ مچل اسٹارک، جاش ہیزل ووڈ اور اسکاٹ بولانڈ میں سے ایک فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ بنے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے