طوبیٰ کے واپس آنا پر کوئی مسئلہ نہیں انہیں بڑی بہن سمجھوں گی،دانیہ شاہ

عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ  نے پی ٹی آئی رہنما کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور سے متعلق  اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔انٹرویو کے دوران عامر لیاقت  نے انکشاف کیا کہ طوبیٰ سے میری شادی ختم نہیں ہوئی وہ ابھی بھی میری بیوی ہیں کیونکہ میں نے انہیں طلاق نہیں دی ہے۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں آج بھی طوبیٰ کی عزت کرتا ہوں، میں نے کبھی بھی انہیں برے الفاظ میں یاد نہیں کیا، اگر آج بھی وہ آنا چاہیں تو میرے گھر کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔طوبیٰ کی واپسی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر دانیہ شاہ نے کہا کہ اگر طوبیٰ واپس آنا چاہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، انہیں بڑی بہن سمجھوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو ایک اور شادی کی اجازت اس لیے دی کہ ایک بیوی کی خوشی اس کی شوہر کی خوشی میں ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی دانیہ  شاہ سے تیسری شادی کی  ہے۔

 

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے