اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کر کہ کوہاٹ کے رہائشی نور یعقوب نامی مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کر لی 500 گرام ہیروئن شیمپو کی بوتل میں چھپائی گئی تھی۔ ملزم بذریعہ پرواز نمبر EK613 بحرین کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
