،روس نے یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کنٹرول سنبھال لیاتابکاری کا اخراج

روس نے یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کنٹرول سنبھال لیایوکرین کی نیو کلیئر ایجنسی کا کہنا ہےکہ چرنوبل سے گاما شعاعوں کا اخراج بڑھا ہے اور تابکاری قابل قبول حد سے زائد ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے یوکرین کاکہناہےکہ دشمن کیف میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلومیٹر دور شمالی ضلع اوبولان میں ہے لہٰذا امن پسند شہری، ہوشیار رہیں اور گھروں سے باہرنہ نکلیں۔یوکرین کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ کیف پرحملےکیلئے روس بیلاروس کی گومل ائیر فیلڈ استعمال کررہا ہے۔روس کی فوج یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مختلف علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے، کل رات روسی فوج نے کیف کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا تھا، یوکرین کی طرف سے مزاحمت نہیں ہو رہی یوکرین کےصدر زیلنسکی  نے کہا کہ روس کی فرعونیت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی، بالآخر صدر پیوٹن کو شکست ہو گی اور یوکرین نیٹو کا حصہ بن جائے گا، عالمی برادری یوکرین کے دفاع اور اس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے وعدے پورے کرےیوکرین کےصدر زیلنسکی کی امریکہ، نیٹو کو دُہائیاں ،کہا یوکرین روس سے خوفزدہ نہیں، یوکرین کی سیکیورٹی پر بات چیت کرنے سے ڈر نہیں رہے نہ ہی غیر جانبدار ریاست کے طور پر رہنے سے خوفزدہ ہیں، یوکرین نیٹو کا حصہ نہیں لیکن امریکہ اور نیٹو نے جو وعدے کئے ان کا کیا ہوا؟ یورپ ہمیں تنہا چھوڑ گیا

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے