روس کی یوکرین کے دارلحکومت کی طرف پیش قدمی،روس شیطانی چال چل رہاہےلیکن یوکرین اپنا دفاع کر رہا ہے ، صدریوکرین

روس نے یوکرین کے شہروں اور فوجی اڈوں پر فضائی حملوں اور 3 اطراف سے فوج اور ٹینک بھیجنے کے بعد ملک کے دارالحکومت کے مضافات میں حملے تیز کردیے ہیں۔ دارالحکومت کیف علی الصبح دھماکوں کی آوازوں سے ایسے وقت میں گونج اٹھا جب مغربی رہنماؤں نے ایک ہنگامی اجلاس بلایا اور یوکرین کے صدر نے بین الاقوامی مدد کی درخواست کی۔دھماکوں کی نوعیت فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی لیکن روس کی جانب سے حملوں کے آغاز اور 100 سے زائد یوکرینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد یہ دھماکے ظاہر کرتے ہیں کہ یوکرین کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کیف کی جانب خطرہ بڑھ رہا ہے۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ حکومت کے پاس اطلاعات ہیں کہ ‘تخریب کار گروپ’ شہر پر قبضہ کر رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ کیف کا محاصرہ ہو سکتا ہے، جس کے بارے میں امریکی حکام کا خیال ہے کہ یہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرینی حکومت کو ختم کرنے اور اس کی جگہ اپنی حکومت قائم کرنے کی کوشش ہے۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی قانون سازوں کو کی گئی فون کال سے واقف ایک شخص نے بتایا کہ وزیر دفاع نے قانون سازوں کو مطلع کیا کہ بیلاروس سے داخل ہونے والی روسی افواج کیف سے تقریباً 20 میل دور ہیں۔پیوٹن کی جانب سے کیے جانے والے یہ حملے، دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں ہونے والی سب سے بڑی زمینی جنگ کے مترادف سمجھے جارہے ہیں جس سے متعلق امریکا اور مغربی اتحادیوں کی جانب سے کئی ہفتوں سے خبردار کیا جارہا تھا۔حملے کے پہلے دن شہروں اور فوجی اڈوں پر روسی میزائلوں کی بمباری کی گئی۔یوکرین کے حکام نے کہا کہ انہوں نے چرنوبل جوہری پاور پلانٹ کا کنٹرول کھو دیا ہے، جو دنیا کی بدترین جوہری تباہی کا منظر ہے۔کیف میں دھماکوں کی آواز سنتے ہی شہری بھاگنے کے لیے ٹرینوں اور کاروں میں جمع ہو گئے اور ایک ہوٹل کے مالکان کو پناہ گاہ میں بھیج دیا گیا۔ولودیمیر زیلنسکی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ روس شیطانی راستے پر چل پڑا ہے، لیکن یوکرین اپنا دفاع کر رہا ہے اور اپنی آزادی سے دستبردار نہیں ہو گا۔اقتدار پر ان کی گرفت تیزی سے کمزور ہوتی جارہی ہے، انہوں نے جمعرات کو مغربی اتحادیوں کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں سے کہیں زیادہ سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا اور 90 دن تک فوج کو مکمل طور پر متحرک رہنے کا حکم دیا۔

 

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے