ممتاز قوم پرست سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

کوئٹہ: (تکمیل نیوز) بلوچستان کے ممتاز قوم پرست سیاستدان ڈاکٹرعبد الحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

قریبی عزیز نادر چھلگری کا کہنا ہے کہ ممتاز قوم پرست سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بہاولپور کے قریب کوئٹہ سے لاہور جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوئے، وہ نیب، بلوچستان نیشنل موومنٹ اور نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے۔

ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عبد الحئی بلوچ کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے