فروری کے چوتھے ہفتے میں بیشتر اشیاء کےدام بڑھ گئےہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ پانچ ایک فیصد کا اضافہ مجموعی شرح پندرہ فیصد سے بڑھ گئی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں مہنگائی کی لہر بدستور قائم،،،ایک ہفتے کے دوران شرح میں صفر اعشاریہ پانچ ایک فیصد اضافہ مجموعی شرح 15 اعشاریہ 90 فیصد کی سطح پر آگئی،ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ گیارہ میں کمی ہوئی
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 31 روپے 97 پیسے مہنگی فی کلو قیمت 221 روپے سے بڑھ کر 253 روپے کی سطح پر پہنچ گئی،جبکہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 83 پیسے مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت 11 روپے 92 پیسےویجٹیبل گھی کا اڑھائی کلو ٹن 5 روپے 38 پیسے اور 20 کلو آٹے کےتھیلے کی قیمت میں 1 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے رواں ہفتے مٹن ،تازہ دوددھ،دہی باسمتی ٹوٹہ چاول بھی مہنگے ہوئے،
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 11 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی لہسن کی فی 21 روپے52 پیسے انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ پیاز،آلو،گڑ دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بریڈ،بچوں کے دودھ سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے