بارش اور بوندا باندی کے باعث جاتی سردی کو بریک لگ گیا،جاتی سردی لوٹ آئی

بارش اور بوندا باندی کے باعث جاتی سردی کو بریک لگ گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح باغوں کے شہر لاہور میں بھی رات گئے تیز ہواوں کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ آسماں پر آج بھی بادلوں کا راج ہے۔ سیالکوٹ، نارروال، گوجرانوالہ اور شکرگڑھ میں بھی بادل کھل کر برسے۔ قصور اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

پتوکی اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادلے برسے۔ بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر جانے کی وجہ سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا رہا۔ الہ آباد میں بھی گزشتہ رات ہونی والی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ رینالہ خورد میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ ژالہ باری کے باعث سڑکیں سفید ہو گئیں۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج لاہور شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بیشتر شہروں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے