کراچی: اینٹی کرپشن افسر کے گھر ساڑھے تین سو تولا سونا برآمد ہوا ہے، جب کہ ملزم کا کہنا ہے کہ یہ سارا سونا میری ساس نے بطور تحفہ مجھے دیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب انکوئری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم رفیق قریشی 1996 میں مختیار کار بھرتی ہوا تھا، رفیق قریشی ڈپٹی سیکرٹری اسٹاف، ڈی سی بدین، جنوبی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے عہدے پر فائر رہا ہے، ملزم نے ڈیفنس فیز 8 خیابان غالب میں 80 ملین روپے کی پراپرٹی خریدی ہے، جب کہ اس کے پاس ساڑھے تین سو تولے سے زائد سونا ہے، اور ملزم کا مؤقف ہے کہ ساس نے سونا بطور تحفہ دیا ہے۔