تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ہوگیا، شیخ رشید کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ہوگیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ اپوزیشن میں فیصلہ مشکل ہوگیا کہ بندربانٹ کیسے ہو؟ اپوزیشن جو تماشا لگانا چاہتی ہے وہ 9 دن کا ہے، 30 دن بعد انہوں نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ہوگیا اور  عمران خان سیاسی سائبر اٹیک کرے گا۔

بلاول پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ آپ کے بس کی بات نہیں، کتنے لوگ ہیں آپ کے ساتھ؟ رات میں آپ نے محفل موسیقی کی اور دن میں گاڑیوں کا جلوس لے آئے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے