تھانہ کورال میں پولیس نے کاروائی، کر کہ شہری سے گن پوائنٹ پر نقدی چھیننے اور مزاحمت پر زخمی کرنے والے ملزمان گرفتارکرلیا شہری سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی نقدی 03 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان میں سجاد، عاقب اور شاہی شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کر کے سزا دلوائی جائے گی
