اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر صدر مملکت کے سیکرٹری اور اٹارنی جنرل کو نوٹس کر دیے

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق چیئرمین یونین کونسل سردار مہتاب کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر 15 مارچ کو عدالت کی معاونت کریں.درخواست گزار کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے. جسٹس عامر فاروق استفسار کیا کہ آرڈی نینس کے ذریعے کیا ترمیم کی گئی ہے؟. ایڈووکیٹ قاضی عادل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اہل بنایا گیا،ترمیمی آرڈیننس حکومتی بدنیتی پر مبنی ہے، ترمیم کیلئے ہنگامی صورتحال نہیں تھی،ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت نے آرڈیننس کا ڈرافٹ پہلے ہی تیار کر رکھا تھا،حکومت نے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کے فوری بعد ترمیمی آرڈیننس جاری کیا،قانون سازی سے بچنے اور آرڈیننس کے اجرا کے لیے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کا انتظار کیا گیا،قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کے اجلاس کا انتظار کیا جا سکتا تھا.

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے