روس یوکرین پر حملہ ، جرمنی نے قومی سلامتی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کر دیا

جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ خصوصی مسلح افواج کے فنڈ میں ایک کھرب یورو (ایک کھرب 13 ارب ڈالر) مختص کر رہا ہے اور اب سے اپنے دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے دو فیصد سے زیادہ رکھے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دہائیوں میں یورپی سلامتی کی پالیسی میں سب سے اہم تبدیلیوں میں سے ایک ہے جو روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں سامنے آئی۔جرمن چانسلر اولاف شولز کا یہ اعلان جرمنی کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد آیا ہے کہ وہ یوکرین کو براہ راست ہتھیار اور دیگر سامان بھیجے گا، یہ اعلان اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ یوکرین میں روس کی جنگ دوسری جنگ عظیم کے بعد کی سلامتی کی پالیسی کو دوبارہ لکھ رہی ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے