اسلام آباد پولیس وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق جدت کی طرف گامزن ہے آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے شہریوں کی سہولت کے لئے نیا اہم قدم اٹھایا ہے پولیس رویہ میں بہتری اور شفاف پولیسنگ کے لئے تھانوں کی چیکنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا تھانوں کی مانیٹرنگ کے لئے پانچ نئے اقدامات اٹھا لئے۔ تھانوں کے داخلی گیٹوں پر باڈی کیمروں کے ساتھ پولیس گائیڈ تعینات ہو گی باڈی کیمروں کی سیف سٹی پر لائیو مانیٹرنگ ہوگی۔تمام تھانوں میں کیو میٹک مشینیں لگا دی گئیں۔ کیومیٹک مشینوں کے ذریعے شہری تھانے میں اپنی سروس کا انتخاب حاصل کریں گے۔کیومیٹک سلپ کے نمبر کے ذریعے شہری تھانے میں خدمات حاصل کریں گے۔ تھانوں کے فرنٹ ڈیسکس پر آڈیو ویڈیو کیمرے نصب کردئیے گئے۔ ان کیمروں کی سیف سٹی پر مانیٹرنگ ہوگی اور آڈیو ویڈیو ریکارڈ بھی محفوظ ہوگا۔تمام ایس ایچ اوز کے دفاتر میں ویڈیو کیمرے نصب کردئیے گئے۔ان کیمروں سے ایس ایچ اوز کی روزانہ 3 سے 5 حاضری کو مانیٹر کیا جائے گا۔تھانے میں آنے والے شہریوں کا بذریعہ کال اور ایس ایم ایس فیڈ بیک لیا جائے گا۔ان تمام مراحل میں شہری کو کوئی شکایت درپیش ہو تو 1715 پر درج کروا سکے گا۔ آئی جی اسلام آباد محمد یونس نے کہا کہ اسلام آباد تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے پرعزم ہے شہریوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ان اقدامات سے پولیسنگ میں شفافیت اور پولیس رویہ میں مثبت تبدیلی آئے گی
