پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نےمشترکہ طور پربینو قادر ٹرافی متعارف کروادی ۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم اور مہمان ٹیسٹ اسکواڈ کے قائد پیٹ کمنز نے بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کی۔
ٹرافی کی رونمائی کا مقصد کیا ہے؟
پاکستان اور آسٹریلیا کے 2 لیجنڈری لیگ اسپنرز سے منسوب اس ٹرافی کو متعارف کروانے کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔
مستقبل میں بھی دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی اب ہر ٹیسٹ سیریز کے اختتام پرفاتح سائیڈ کو اسی ٹائٹل کی ٹرافی دی جائے گی۔
3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔