شاہ رخ خان کا پڑھائی میں دل نہ لگنے کی شکایت کرنے والے مداح کو دلچسپ مشورہ

بالی ووڈ کے بادشاہ شارخ خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں لیکن پچھلے کچھ عرصے سے کنگ خان سوشل میڈیا سے بالکل غائب تھے۔ شاہ رخ خان کی کمی کو ان کے پرستار شدت سے محسوس کررہے تھے۔ تاہم  گزشتہ روز شاہ رخ خان کافی عرصے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم نظر آئے اور اپنی فلم ’’پٹھان‘‘ کے ٹیزر ریلیز کا اعلان کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر ’’آسک سیشن‘‘ کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔شاہ رخ خان کی ٹوئٹر پر طویل غیر حاضری کے باعث ان سے کافی سارے لوگوں نے سوشل میڈیا سے غائب رہنے کی وجہ پوچھی۔ آرتی نامی خاتون نے پوچھا اتنے دن کہاں غائب تھے؟ کنگ خان نے اپنی عادت کے مطابق صارف کو مزاحیہ جواب دیا ’’خیالوں میں‘‘۔

 

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے