اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم شعبان ہفتہ پانچ مارچ کو ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شب برأت 19 مارچ بروز ہفتے کو ہوگی۔
خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔