غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی میں معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے ارکان کو بتایا کہ بھارت امریکا کا ایک اہم سکیورٹی پارٹنر ہے،امید ہے کہ روس پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد بھارت خود کو روس سے دور کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی حملے کی مذمت کیلئے اجتماعی ردعمل کیلئے امریکی حکام نے بھارت سے بات کی ہے۔امور ڈونلڈ لو نے کہا کہ روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری پربھارت کو استثنیٰ دینے یا پابندیاں لگانے سے متعلق امریکی صدر یا سیکرٹری کے فیصلوں کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔تاہم روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری پر بھارت کو پابندیوں سے استثنٰی دینے سے متعلق امریکی انتظامیہ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔