وفاقی وزیر شیری مزاری کی بیٹی وکیل ایمان مزاری کی جانب سے اندارج مقدمہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی فورا فراہم کرنے اور اس کا آپریشن معطل کرنے کی استدعاکر دی عدالت سے استدعا کی گئی ایف آئی آر سیل کرنا اور کاپی فراہم نا کرنا قانون کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا جائے ایف آئی آر کی کاپی اور وقوعہ کا تمام ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائےسیل کی گئی ایف آئی آر کا آپریشن معطل کیا جائے تاکہ کوئی کیس کے التوا کے دوران ہراساں نا کرے بلوچ طلبا پر پریس کلب کے سامنے پولیس نے لاٹھی چارج کیا پھر میرے سمیت سب پر ایف آئی آر درج کی آزادی رائے آئینی حق کو استعمال کرتے ہوئے پریس کلب کے باہر طلبہ کے احتجاج میں گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا پریس کلب کے باہر طلبہ جبری گمشدگیوں کے خلاف اور اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے،پریس کلب کے باہر پولیس نے پرامن طلبہ پر لاٹھی چارج کیا پھر میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ پولیس نے مقدمہ درج کیامیڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہی معلوم ہوا کہ ایف آئی آر میں بغاوت کی دفعات شامل ہیںپولیس ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے سے بھی انکاری ہے اور مجھے گرفتاری کا بھی خدشہ ہے سیکریٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار فریق جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کے وکلا عثمان وڑائچ،بابر حیات سمور،آفتاب عالم و دیگر نے درخواست دائر کی
