ایف بی آر کا ملک کے 40 بڑے شہروں میں غیرمنقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 25سے 250 فیصد تک اضافے کا اعلان

ایف بی آر نے ملک کے 40 بڑے شہروں میں غیرمنقولہ جائیداد کی طے شدہ ویلیو پر نظرثانی کر دی جائیداد کی قیمتوں میں 25سے 250 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا  نوٹیفیکشن کے مطابق ایف بی آر نے 31 جنوری کو غیرمنقولہ جائیداد کی طے شدہ ویلیو پر نظرثانی کرنی تھی،ایف بی آر کی جانب سے بڑے شہروں کی غیرمنقولہ جائیداد پر ویلیوایشن ایک ماہ کی تاخیر سے ہوئی نئی ویلیوشن میں 40 شہروں کے کمرشل، رہائشی، اپارٹمنٹس کی ویلیو پر نظرثانی کی گئی بڑے شہروں میں فلیٹس اور دیگر علاقوں میں جائیدادوں کی قیمت پہلے کے مقابلے میں کم بھی کی گئی اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدرآباد میں غیرمنقولہ جائیداد کی طے شدہ ویلیو پر نظرثانی کی گئی بہاولپور، پشاور، کوئٹہ ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، مری کی غیرمنقولہ جائیداد کی طے شدہ ویلیو پر نظرثانی کی گئی فیصل آباد، گوادر، مانسہرہ، مردان کی غیرمنقولہ جائیداد کی بھی ویلیوایشن ٹیبل جاری، کر دی گئی  بڑے شہروں میں غیرمنقولہ جائیداد کیلئے نظرثانی شدہ ویکیوایشن کا اطلاق 2مارچ سے ہوگیا،

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے