ثانیہ کا نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس دوران ان سے میزبان نے سوال کیا کہ ان کی اتنی اچھی اچھی تصویریں کون لیتا ہے؟اس پر ثانیہ شمشاد نے بتایا کہ میرے شوہر کو تصویریں لینے کا بہت شوق ہے، وہی میری تصویریں لیتے ہیں اور انہوں نے میری تصویروں کے لیے آن لائن کورس بھی کیا۔ ثانیہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر انہیں ڈریسنگ، میک اپ اور فوٹو شوٹ کے حوالے سے گائیڈ کرتے رہتے ہیں کہ ان پر کیا اچھا لگتا ہے اور کیا نہیں۔
