وزیراعظم کی وجہ سے دہشت گردی کی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے، بلاول بھٹو زرداری

اوکاڑہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی وجہ سے دہشت گردی کی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے۔

اوکاڑہ میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوامی مارچ میں لوگ ہمارا ساتھ دے رہےہیں، جہاں سے گزررہے ہیں لوگ ہمارا استقبال کررہے ہیں، ہمارے قافلے میں کارکن اور شہروں کے لوگ بھی شامل ہورہے ہیں، ہمارا مارچ دہشت گردی کے خلاف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک ہفتے سے ہم سڑکوں پر ہیں، پورا پاکستان ہمارے قافلے کا حصہ بن رہا ہے، ہم سلیکٹڈاورنااہل وزیراعظم کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، ہمارا احتجاج دہشتگردی، مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف ہے، حکومت کےآمرانہ طریقہ کار کیخلاف احتجاج کررہےہیں۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کی وجہ سے دہشتگردی کی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے، بلوچستان اورپشاورمیں بم دھماکےہوئے ہیں، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا، آج کسان مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے، آج کسانوں کااستحصال ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائد عوام نے کسانوں کو ان کا حق دیا، زمین کا مالک بنایا جب کہ حکومت نے زراعت کے شعبے کیلئے کچھ نہیں کیا،  یہ حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے