موجودہ حالات میں اپوزیشن ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہے، عثمان بزدار

لاہور: (تکمیل نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں، ان لوگوں کو عوام کے مسائل سے کوئی د لچسپی نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار پھیلانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے اور اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے، قوم اپوزیشن کے منفی طرز عمل کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ان لوگوں کو مضبوط ہوتی معیشت کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش پر قوم کو جواب دینا ہوگا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے