عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں3 1سال کی بلند ترین سطح پر ،سونے کی قمیت کو بھی پر لگ گئے

 

دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 128 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 124 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔ گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور فی اونس سونا 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے