اہلکار نے بتایا دہشت گرد نے پہلے 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، اس کے بعد مسجد میں خود کو بارودی مواد سے اڑا دیاایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ پشاور کی جس مسجد پر جمعہ کے روز خودکش حملہ کیا گیا اسے انتہائی حساس یا حساس قرار نہیں دیا گیا تھا اور وہاں معمول کے مطابق سکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔ مسجد سے متعلق کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، لیکن پولیس اہلکار مسجد کے باہر تعینات کیے گئے تھے۔اہلکار نے مزید بتایا کہ دہشت گرد نے پہلے دو پولیس اہلکاروں میں سے ایک کو گولی مار کر ہلاک کیا اور دوسرے کو زخمی کرنے کے بعد مسجد میں داخل ہو کر اپنے جسم کے گرد لپٹے ہوئے بارودی مواد کو اڑا دیا۔