پنجاب میں نیا سیاسی محاذ،کپتان کے پرانے کھلاڑی جہانگیر ترین اور علیم خان عدم اعتماد کے میچ میں اہم جوڑی بن کر سامنے آ گئے

سابق صوبائی وزیر علیم خان آج ترین گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ جائیں گے، عدم اعتماد تحریک پر مشترکہ حکمت عملی سے متعلق اجلاس ہو گا جس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔اس تمام تر بدلتی صورت حال سے پنجاب میں نیا سیاسی محاذ کھل گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت بھی علیم خان سے رابطے میں ہے۔ادھر ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان ایک ماہ میں 10 وزراء سمیت 40 ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطے کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جہانگیر ترین کے ساتھ 20 ایم پی اے ہیں، جہانگیرترین کے 20 ایم پی اے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیں تو پنجاب میں عدم اعتماد ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ 65 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں، دونوں مضبوط گروپ بناکر وزیراعلیٰ پنجاب کا مطالبہ رکھ سکتے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے وفاق میں ترین گروپ سے حمایت کی کوئی بات نہیں کی گئی۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے