وفاقی دارلحکومت کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی عمران خان حکومت بچانے اور اپوزیشن حکومت گرانے کےلیے سرگرم ہیں دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیار ہیں حکومت کو آج بڑا دھچکا ملے گاجہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کے متحد ہونے سے بڑا دھچکا آج حکومت کو دیں گے،آئندہ 12 گھنٹے حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ کریں گے زرائع کے مطابق اپوزیشن نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے نمبر مکمل ہوچکے ہے، حکومت کے اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہے،حکومتی اتحادی ابھی تک عمران خان کے ساتھ کھل کر کھڑے نہیں ہوئے حکومت اور اتحادیوں کو ملا کر ہمارے پاس 187 اراکین ہیں عمران خان اور سپیکر کو ہٹانے کے لیے سادہ اکثریت 172 اراکین درکار ہیں آج اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے دن کا اعلان کرینگی کل یا پرسوں تحریک اور ریکوزیشن جمع کروا دی جائے گی
