وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ, قومی اسمبلی اجلاس ریکوزیشن کی مدت ختم ہونے سے پہلے بلانے کا فیصلہ

 وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آج اراکین کو عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے بارے آگاہ کرے گا، زرائع کے مطابق  قومی اسمبلی اجلاس ریکوزیشن کی مدت ختم ہونے سے پہلے بلانے کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے چودہ دن کی مدت 22 مارچ کو مکمل ہوگیسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس 22 مارچ سے قبل بلانے پر آج قانونی و پارلیمانی ماہرین سے مشاورت کرینگےشعبہ قانون سازی سپیکر کو اپنی تجاویز سے آگاہ کرے گا اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک کے آئینی قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گاتحریک جمع کروانے والوں کے دستخطوں کی بھی تصدیق ہوگی چودہ دن کے بعد اجلاس بلایا گیا تو عدم اعتماد کا معاملہ اکتیس مارچ تک نمٹایا جائے گا عدم اعتماد پر ووٹنگ کے سات دن ریکوزیشن کے چودہ دن سے الگ ہونگےوزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ ڈویژن کے ذریعے ہوگی قومی اسمبلی کا ہال او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے خالی نہ ہوا تو اجلاس کنونشن سینیٹر یا سینیٹ ہال میں ہوگا،

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے