چودھری شجاعت حسین کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی زرائع کے مطابق چودھری شجاعت اپوزیشن کو منانے کے لئے میدان میں آگئے۔چودھری برادران اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لئے اپنی شرائط سے بھی دستبردار ہوگئےچودھری شجاعت نے مولانا کو اپوزیشن کی پرانی پیشکش پر ہی اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کردی جن شرائط پر آپ پرویز الٰہی کو وزیراعلی بنانا چاہتے تھے، بنادیں، ہم تیار ہیں، چودھری شجاعت نےمولانا فضل الرھمان سے درخواست کی جس پرمولانافضل الرھمان نے جواب دیا کہ چودھری صاحب! آپ نے بہت دیر کردی آپ نے بروقت فیصلہ نہیں کیا، تو ہم نے دوسرے آپشنز پر کام کام کیا آپ نے شہباز شریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد اچانک انکار کر کے بھی اچھا نہیں کیا، مولانا فضل الرھمان نے چودھری شجاعت سے شکوہ آپ ہمارے لئے محترم ہیں، آپ آئے ہیں، تو میں ن لیگ قیادت سے بات کروں گا،گزشتہ رات شجاعت کی ملاقات کے بعد مولانا نے شہباز شریف سے ملاقات میں انہیں شجاعت کا پیغام پہنچادیا، شہباز شریف نے نواز شریف اور پارٹی سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا چودھری شجاعت آج شام پانچ بجے سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کرکہ تعاون کی پیشکش کریں گے یاد رہے کہ چودھری برادران کی سخت شرائط کے باعث اپوزیشن نے ق لیگ سے مذاکرات ختم کر دیے تھے چودھری برادران کی جانب شہباز شریف کی دعوت قبول کرنے سے انکار پر بھی اپوزیشن ق لیگ قیادت پر ناراض تھی چودھری برادران کے اس رویے کی وجہ سے آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو چودھری برادران کے ناشتے پر گجرات جانے سے روک دیا تھا
