پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی لیاقت خٹک نے جمعیت علماء اسلام ف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے بھی جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت کا اعلان کردیا ایم پی اے لیاقت ۔وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد لیاقت خٹک نے جمعیت علمائے اسلام ف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔لیاقت خٹک کے ساتھ ان کے صاحبزادے احد خٹک بھی جمعیت علمائے اسلام ف میں شامل ہوئے ہیں۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت خٹک و دیگر کا جے یو آئی ف میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتا ہوں، ان کے اپنے گھر سے عدم اعتماد کی صدا بلند ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جب ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تو کہا کہ میں دوسرا ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، کپتان صاحب کہتے ہیں کہ میں کھلاڑی ہوں، مجھے کاؤنٹر کرنا آتا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انہیں امریکا، اسرائیل اور بھارت سے فارن فنڈنگ ہوئی، ان کا انجام افغانستان کے اشرف غنی سے بھی برا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ میرے کردار کا مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ، ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر آپ نے قانون سازی کی ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں نے سی پیک کو برباد کر دیا، یہ امریکی ایجنڈا تھا، آپ نے بیرونی حکم پر پاکستان میں بجٹ بنایا۔اس موقع پر لیاقت خٹک نے کہا کہ میں نے جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی نے یہ بھی کہا کہ کرپشن فری اور نئے پاکستان کا وعدہ کیا گیا جو پورا نہ ہوا، اس سے پرانا پاکستان اچھا ہے۔خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرلی ہے موجودہ صوبائی حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے نئے پاکستان کا وعدہ کیا جو پورا نہ ہوا اس سے پرانا پاکستان اچھا ہے
