تحریک عدم اعتماد: مسلم لیگ ق کا 24 گھنٹوں میں حتمی فیصلہ کرنے کا امکان

مسلم لیگ ق کا اہم مشاورتی اجلاس کل اسلام آبادمیں چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر ہو گا۔

اجلاس کی صدرات چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی کریں گے۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی۔ ق لیگ کا آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان متحد نہ ہوئے تو ق لیگ بھی حکومت کی حمایت نہیں کرے گی۔ ق لیگ کی جانب سے حکومت کو پہلے اپنے اراکین کو متحد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ق لیگ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ارکان کو متحد کر سکی تو ہی جھکاو حکومت کی طرف ہو گا

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے