وفاقی حکومت نے یوکرائن کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری دے دی،

وفاقی حکومت نے یوکرائن کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری دے دی، منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی، این ڈی ایم اے نے یوکرائن کو انسانی بنیادوں پر امداد کی سمری بھجوائی تھی، وزارت خارجہ نے یوکرائن کی امداد کی حمایت کی، یوکرائن کو پاکستان کی جانب سے 100 ٹینٹس، 500 بلینکٹس، 500 بستر، جنریٹرز، صابن، ہیڈ واش اور سینی ٹائزر سی ون تھرٹی جہاز کے ذریعے بھجوائے جائیں گے۔ این ڈی ایم اے کی سمری میں کہا گیا کہ روس یوکرائن جنگ میں 15 لاکھ افراد نے ہجرت کی، یوکرائن نے انسانی بنیادوں پر امداد کی درخواست کی، یوکرائن سفارتخانے نے بھی وزارت خارجہ کو امداد کی درخواست کی، حکومت کا دونوں ممالک کے درمیان تنازعے پر واضح موقف ہے، دوسرے مرحلے میں میڈیسن اور کھانے پینے کی اشیا یوکرائن کو بھجوائی جائیں گی

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے