وفاقی دارالحکومت میں انصار السلام کے رضا کاروں کا پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے پر ہنگامہ آرائی کے دوران اسلام آباد کا مقامی شہری مبینہ طور پر اغوا ہو گیا ہے ذمہ دار ذرائع کے مطابق افتخار نامی شہری پارلیمنٹ لاجز میں اپنے بقایا جات لینے اس وقت پارلیمنٹ لاجز میں موجود تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک کالا خان کا رہائشی افتخار نامی شہری جمعرات کے روز ڈھوک کالا خان سے پارلیمنٹ لاجز میں اپنی رقم لینے آیا اسی دوران انصار السلام کے رضا کار پالیمنٹ ہاوس میں داخل ہاوس میں داخل ہوئے تو اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اسی دوران افتخار نامی شخص پارلمنٹ لاجز سے مبینہ طور پر اغوا ہو گیا ذمہ دار ذرائع کے مطابق افتخار نامی شہری کی آخری لوکیشن سرینہ چوک کی آئی اسی دوران افتخار کا موبائل نمبر بند ہو گیا زرائع نے مزید انکشاف کیا کہ افتخار کے پاس اغوا کے وقت تقریبا 10 سے 12 لاکھ روپے موجود تھے اس حوالے سے جب تھانہ سیکرٹریٹ پولیس سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پارلمنٹ لاجز سے جن افراد کو گرفتار کیا ان میں افتخار نامی شہری جو اسلام ٓباد کا رہائشی ہو شامل نہیں ہے۔
