ملک بھر میں گرمی میں اضافہ ،کراچی میں بھی آج پارہ ہائی

ملک بھر میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ  ہورہا ہے جس سے  کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے  شہر میں آج بھی دوپہر کے اوقات شدید گرمی رہنے کا امکان ظاہر کیا  ہے۔ دوسری جانب ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بہار کے رنگوں نے نظارے حسین بنا دیےہیں۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے